امریکا میں کورونا سے مزید 1754 افراد ہلاک ، تعداد 86 ہزار سے زائد ہو گئی
امریکا میں کورونا وائرس سے14 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ امریکا میں کورونا سے مزید 1754 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 86 ہزار سے زائد ہو گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 45 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے،دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دنیا بھر میں 17 لاکھ 3 ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے14 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ امریکا میں کورونا سے مزید 1754 افراد ہلاک ہونے سے تعداد 86 ہزار سے زائد ہو گئی ،برطانیہ میں کورونا سے 2 لاکھ 33 ہزار 151 افراد متاثر ہوئے جبکہ مزید 428 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 614 ہو گئی۔ حکام نے مزید کہا کہ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد ہوگئی،460 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہو گئی۔فرانس میں ایک لاکھ 78ہزارسے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ فرانس میں مزید 351 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد 27 ہزار 425 ہو گئی۔ اسپین میں کورونا سے 2 لاکھ 72ہزار 646 افراد متاثر ہوئے ، اسپین میں کورونا سے مزید 217 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار321 ہو گئیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 245 ہو گئی جبکہ روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد2ہزار 305 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 21ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے مزید 262 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی تعداد 31 ہزار 368 ہو گئیں۔ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 55 اموات ہوئیں جس کے بعد ترکی میں اموات کی تعداد 4 ہزار 7 ہو گئی۔