لاک ڈاؤن میں نرمی ختم، 3 دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا

لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت ختم ہو گیا، اب 3 دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا، حکومت سندھ نے آج سہ پہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جمعہ، ہفتہ، اور اتوار کو تمام مارکٹیں بند رہیں گی، اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہو گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کر دی۔ آج لاک ڈاؤن کے دوران تمام اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، سہ پہر تین بجے تک تمام دکانیں بند رہیں گی، سبزی کی دکانیں اور فارمیسی بھی سہ پہر 3 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ صبح سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ آج خصوصی طور پر کسی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں، مختلف علاقے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیے گئے، اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئیں، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، کھارادر کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا۔