صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بارے سفارشات طلب
وفاقی حکومت نے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بارے سفارشات مانگ لی ہیں۔ پنجاب نے سخت ایس او پیز ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے حوالے سے مختلف شعبوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بارے سفارشات مانگ لی ہیں۔ صوبے جمعہ کے روز نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ پنجاب نے سخت ایس او پیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ پنجاب باضابطہ این سی او سی کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔