قطر: باہر نکلنے والے افراد کیلئے ماسک لازمی قرار ، خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال جرمانہ

قطر حکام نے باہر نکلنے والے افراد کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے کے احکامات پر عملدرآمد اتوار سے شروع کیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت داخلہ نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ 3 سال تک جیل بھی ہوسکتی ہے یا دونوں میں سے ایک سزا ہو گی تاہم ان احکامات میں ان افراد کو شامل نہیں کیا گیا جو گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں گے۔