مشکل اور تکلیف کے اوقات میں اللہ تعالی کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر
پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ مشکل اور تکلیف کے اوقات میں اللہ تعالی کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، یقین بحال ہوتا ہے اور زخم مندمل ہوتے ہیں۔کرسچین ٹرنر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی عاطف اسلم کی حمد باری تعالی کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جو اللہ تعالی کے 99 ناموں پر مشتمل ہے۔