سویٹزرلینڈ کاہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ
سوئٹزرلینڈ کی وفاقی کونسل نے جرمنی،فرانس اور آسٹریا سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو پندرہ جون سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کی غرض سے ہم نے متعلقہ ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں سولہ مارچ سے بند کر دی تھیں جو کہ اب جلد ہی کھول دی جائیں گی۔ وزیر قانون اور امور ہجرت کارین کیلر سوٹلر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تینوں ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون کے وسط میں سرحدیں کھول دی جائیں البتہ ہمسایہ ملک اٹلی کے ساتھ سرحد کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سویٹزر لینڈ میں اس وبا سے اب تک آٹھ سو ستر افراد ہلاک ہو چکے ہیں