بھارت، کورونا میں مبتلا ڈرائیور نے خود کشی کرلی

بھارت میں ایک آٹو ڈرائیور نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ڈومبیولی کے رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مایوس ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔42سالہ ڈرائیور غر بت کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر تھا۔