پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ،کے ایس ای 100انڈیکس کی34ہزار کے نفسیاتی حدبحال ہوگئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس کی34ہزار کے نفسیاتی حدبحال ہوگئی اور انڈیکس مزید203پوائنٹس کے اضافے سے 34008پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ53.09فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب5کروڑ 34لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت11.20فیصد کم رہا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 203.43پوائنٹس کے اضافے سے34008.33پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسی طرح 85.08پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 85.08پوائنٹس کے اضافے سے 14903.66پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس188.04پوائنٹس کے اضافے سے 24208.02پوائنٹس ہو گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 339کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 180کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،146میں کمی اور 13 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 63کھرب 81ارب 29کروڑ39لاکھ 46ہزار 347روپے سے بڑھ کر64کھرب 29ارب34کروڑ73لاکھ 58ہزار شیئرز ہو گیا ۔جمعہ کوحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 21کروڑ32لاکھ 84ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں2کروڑ69لاکھ 24ہزار شیئرز زائد ہے ۔