خیبرپختونخوا، تدریسی اسپتال میں 2 ڈاکٹرز احتجاجاً مستعفی

خیبرپختونخوا کے بڑے تدریسی اسپتال کی سینئر خاتون ڈاکٹر سمیت دو ڈاکٹرز مستعفی ہوگئے، ڈاکٹر عائشہ مفتی کا کہنا ہے کہ اسپتال کرونا وبا کے لیے تیار نہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کرونا سدباب کے لیے انتظامات نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی عملے کو اعتماد میں لیے بغیر فوری اقدامات اٹھائے گئے، انتہائی نگہداش کو صرف 6 کنسلٹنٹ چلا رہے ہیں، آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے۔ دوسری جانب استعفے پر مشاورت جاری ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر عائشہ مفتی اپنا استعفیٰ واپس لے لیں گی۔ علاوہ ازیں ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا گیا، اسپتال انتظامیہ سے ان کے مذاکرات جاری ہیں، نہیں چاہتے اسپتال ایک قابل ڈاکٹر سے محروم ہوجائے۔