بھارتی فوج کشمیر کی جاری تحریک آزادی کو دبانے کیلئے بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے:حریت تنظیمیں

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دوسری حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج کشمیر کی جاری تحریک آزادی کو دبانے کیلئے بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ حریت تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہاکہ گزشتہ 70 سال سے زائد عرصے سے جاری بدترین مظالم کشمیری عوام کے آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خون ریزی اور انسانی حقوق کی دوسری سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔