شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا: وزیر داخلہ شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا کابینہ سے سمری آنے پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ہے۔ کابینہ سمری پر فیصلہ قانون اور داخلہ کی وزارت کرے گی اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف خاندان کے پانچ افراد اس کیس میں مفرور ہیں جبکہ شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہوں نے پندرہ دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا۔ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی