عمران خان! آپ مظلوم نہیں ظالم ہیں، قتل کروانے کی سازشیں تو آپ نے کی ہیں: وفاقی وزیر احسن اقبال

ناروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے جب کہ میرے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ذمہ داری آپ پر ہے اور آپ مظلوم نہیں ظالم ہیں۔ اپنے حلقہ انتخاب میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ آپ نے نواز شریف کو جیل میں مارنے کی کوشش کی تھی۔انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سیاست سےاپنے مخالفوں کوقتل کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کئے، آپ کس منہ سے بات کر رہے ہیں کہ آپ کو کوئی قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے، قتل کروانے کی سازشیں تو آپ نے کی ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے ان کے طبی ماہرین کو اور طبی سہولتوں کو ان سے چھین لیا تھا، آپ کا خیال تھا کہ آپ یوں ان کو قتل کر دیں گے، اللہ تعالی نے میری اورنواز شریف کی جان بچائی تھی۔ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے، آپ اپنی مظلومیت کی داستانیں نہ بیان کریں، آپ مظلوم نہیں ہیں آپ ظالم ہیں۔