پی ڈی ایم کا احتجاج:ریڈ زون میں داخلے کیلئے ٹریفک پلان جاری

پی ڈی ایم کے احتجاج پرریڈ زون میں داخلے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے 5 میں سے 2 راستے کھلے ہیں،ریڈ زون کیلئے میریٹ ہوٹل یا سرینا چوک کا راستہ اختیار کیا جائے۔مارگلہ روڈ، نادرا چوک اور ڈی چوک کے راستے بند ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔