اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کر دی۔پیر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔اعظم سواتی کے وکیل اور جونیئر پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔وکیل نے استدعا کی کہ ایک سے دو ماہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اعظم سواتی حاضری یقینی بنائیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔