لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادرٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کررکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں۔