لاہور میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کانفاذ آج سے اگلے 7 دن تک ہو گا،جس کے مطابق اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس احتجاج جیسی سرگرمیوں پرپابندی ہو گی ۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار سونپ دیاگیاہے۔