تحریک انصاف کے منشور کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے ایک جامع اور تفصیلی پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم کی صدارت یوتھ پروگرام اجلاس, وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیم وتربیت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے ایک جامع اور تفصیلی پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے زریعے ملک میں نوجوانوں کیلئے خصوصی Portals قائم کئے جانے چائیں تاکہ وہ اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو دیں سکیں جو ملک کے مستقبل کیلئے مفید ثابت ہوںگے