امریکی نائب صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات
امریکی نائب صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے،نریندر مودی نے مائیک پینس کو دعوت دی کہ امریکا نئی دہلی میں دفاعی ساز و سامان کی تیار کرے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کی ملاقات سنگاپور میں ایک تقریب کے موقعے پر ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی اور علاقائی اور عالمی امور کے سلسلے میں باہمی مفادات کی بنیاد پر عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔ بقول ان کے مائک پینس نے اعتراف کیا کہ بھارت نے اقتصادی ترقی کی ہے۔ بھارت علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے ضمن میں ایک اہم جُزو ہے۔