بدین میں مرچ کی نئی فصل مارکیٹ میں آتے ہی قیمتوں میں واضح کمی
بدین میں مرچ کی نئی فصل مارکیٹ میں آتے ہی قیمت خرید میں واضح کمی کر دی گئی جس کے سبب مرچ کے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ۔ بدین اور تھرپارکر کے سنگم پر واقع ونگو موڑ سے نوکوٹ تک کے علاقے مرچ کی کاشت و پیداوار کے لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں ، تاہم نہری پانی کی کمی کے سبب یہاں مرچ کے زیر کاشت رقبے میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ مرچ کی فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ۔کاشتکاروں کے مطابق 13ہزار سے زائد روپے فی من فروخت ہونے والی مرچ 8ہزار روپے تک آپہنچی جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے