وزیراعظم عمران خان کا ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم
وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم کی خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کرتفتیش کی ہدایت کی ہے اوروزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی سے تحقیقات کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔