وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین ایچ ای سی کو ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے قیام کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات،وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین ایچ ای سی کو ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے قیام کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت, وزیر اعظم نے کہا کہ سیرت چیئر کے قیام کا مقصد آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ پر جینوئن ریسرچ اور انکی سیرت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اس تحقیق اور علم کے خزانے سے استفادہ کر سکیں: وزیر اعظم نے کہا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمہ گیر اور جامع الصفات ذات مبارکہ پر جینوئن تحقیق پر مبنی علم سے نہ صرف انفردای زندگیوں میں رہنمائی حاصل ہوگی بلکہ اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی،وزیر اعظم نت مزید کہا کہہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اس سال عید میلاد النبی کے موقع پر * رحمتہ العالمین کانفرنس * کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصدر سرور کائنات کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا