ایس پی طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے،افغان رویے سے لگتا ہے کہ یہ معاملہ صرف دہشت گرد تنظیم کا نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ایس پی طاہر داوڑ کی صورت میں ایک بہادر پولیس افسر سے محروم ہوگئے، طاہرداوڑ کے اغوا ،افغانستان منتقلی ،قتل اور افغان رویے سے سوالات نے جنم لیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفورنے کہا ہے کہافغان رویے سے لگتا ہے کہ یہ معاملہ صرف دہشت گرد تنظیم کا نہیں۔