افغان حکام نے شہید ایس پی کا جسد خاکی پاکستانی وفد کے حوالے کر دیا
پشاور کے شہید پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داوڑ کی میت آج شام طورخم میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی وفدکے حوالے کر دی گئی ہے۔امور داخلہ کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کے لئے طورخم میں موجود تھے۔طاہر خان داوڑ کو گزشتہ مہینے کی 26 تاریخ کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک دن پہلے ملی تھی۔شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ آج رات آٹھ بجے پولیس لائن پشاور میں ادا کی جائے گی ۔بعدمیں انھیں پشاور میں سپرد خاک کیاجائے گا ۔