عالم انسانیت کو قرآنی تعلیمات اور رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کی ضرورت ہے ،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عالم انسانیت کو قرآنی تعلیمات اور رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کی ضرورت ہے ۔ عالم اسلام کو سنگین عالمی سازشوں کا سامناہے ۔ مسلمان اتحاد و یکجہتی سے ہی نصرت الٰہی کے حق دار بن سکتے ہیں ۔ ناموس رسالت ؐ ہر مسلمان کا جزو ایمان ہے ۔ قبلہ او ل اور مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دینا ہر مسلمان اور ہر انصاف پسند انسان کا فر ض ہے ۔