اسپیکر قومی اسمبلی سے جمہو ریہ کو ریا کے سفیر کی ملا قات ،پاکستان جمہو ریہ کو ریا کے ساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمہو ریہ کو ریا کے سفیرMr.Kwak Sung-Kyu,کی پا رلیمنٹ ہا وس میں ملا قات۔سپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ پاکستان جمہو ریہ کو ریا کے ساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔دونو ں ممالک کے ما بین تعلقات کو اقتصادی و پا رلیما نی روابطوں کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنا یا جا سکتا ہے ۔پا کستان میں صنعت،توا نا ئی اوربنیا دی ڈھا نچے کی تعمیر کے شعبوں میں سرما یا کا ری کے وافرموا قع مو جو د ہیں جن سے کو رین سرما یہ کا ر مستفید ہو سکتے ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دو طرفہ تجا رتی حجم میں اضافے کے لیے دونو ں ممالک کی تا جر برادری کے ما بین را بطوں میں اضافہ ضروری ہے۔دونو ں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ کے وفود کے تبا دلوں سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسر ے کے تجر بات سے مستفید ہو نے کے موا قع حاصل ہو نگے۔ دونو ں مما لک کی پا رلیما نو ں میں فر ینڈ شپ گروپس کو فعال کر کے پا رلیما نی را بطوں میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔پا کستا نی طلبا ء کے لیے کو ریا میں تعلیی وظائف میں اضا فہ کیا جا ئے۔ٹیکنیکل ایجو کیشن کے شعبے میں کو ریا سے استفا دہ حا صل کر نا چا ہتے ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نےمزید کہا کہ پا کستانی ما ہرین کو ریا میں و وکیشنل ٹرینگ حا صل کر کے پا کستان میں زیا دہ مو ثر طریقے سے کا م کر سکیں گے۔پا کستانی انجینئرز اور ٹیکنیشنزکو کو ریا کی ٹیکنا لو جی سے استفا دہ حاصل کر نا چا ہیے ۔آزاد کشمیر میں کو ریا کی جا نب سے جا ری پرو جیکٹ میں ہر ممکن تعا ون فراہم کر یں گے ۔Mr.Kwak Sung-Kyu, کو رین سفیر نے کہا کہ جمہو ریہ کو ریا پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور دونو ں مما لک کے درمیا ن خو شگوار تعلقات کو مز ید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔پا رلیما نی و عوامی سطح پر را بطوں میں اضا فے کے ذریعے دونوں اقوام کے ما بین ہم آہنگی اور دو طرفہ تعا ون کو فرو غ دیا جا سکتا ہے،کو رین سفیر نے کہا کہ کو رین فر مز پا کستا ن میں سر ما یہ کا ری کر نے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔پا کستانی طلبا ء اور ما ہر ین کو متعلقہ شعبوں میں تعلیم دینے کے لیے تعا ون جا ری رہے گا۔