پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغازکردیاگیا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان منصوبے میں اہم پیش رفت, لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغازکردیاگیا,ترجمان سیف سٹی نے کہاہے کہ ون وے کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا باعث بنتی ہے, دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، شہر بھر میں ٹریفک وارڈنز کو خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا وائرلیس سیٹ پر فراہم کیا جائیگا، ای چالان نادہندگان گاڑیوں کو موقع پر پکڑاجارہا ہے۔ اب تک درجنوں چالان نادہندگان کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑا جاچکا ہے،ترجمان سیف سٹی نے کہاہے کہ سیف سٹی اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کی چالان نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،شہری زحمت سے بچنے کے لیے ای چالان مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائیں