کرپشن کیسز کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن میں تعاون نظر نہیں آ رہا،صدر عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ بڑا ہونے کی حیثیت سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورے دیتا رہتا ہوں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام کی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا میرا خیال ہے کوئی ٹریگر ایسا ہوتا ہے جہاں ری ایکشن در ری ایکشن میں معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چونکہ تحریک انصاف حکومت میں ہے تو انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ حکومت چلتی رہے۔قانون سازی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون نہیں نظر آ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں تعاون اس لیے نہیں نظر آ رہا کیونکہ کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں اور کرپشن کے کیسز میں مک مکا نہیں ہونا چاہیے۔وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق سوال پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیچھے دیکھتا رہتا ہوں لیکن کچھ نظر نہیں آتا، ٹی وی چینلز کے ذریعے بعد میں پتا چلتا ہے کہ اچھا یہ بھی ہو گیا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ اپنے اسٹاف کو ہدایت دے رکھی ہے کہ کوشش کی جائے عوام کو دو منٹ سے زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔