وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل پر رپورٹ طلب کر لی
وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کےافسوسناک سانحے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس سے ملکرواقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کوواقعے کی تحقیقات کی نگرانی اورانہیں جلد تحقیقاتی رپورٹ پیش کر نے کی بھی ہدایت کی ہے