پولیس لائن میں کانسٹیبل کی بھر تی کے لیے دوران دوڑ نوجوان گر کر جاں بحق
اوکاڑہ پولیس لائن میں کانسٹیبل کی بھر تی کے لیے دوران دوڑ نوجوان گر کر جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن اوکاڑہ میں کانسٹیبلو ں کی بھر تی کے لیے پولیس افسران کی زیر نگرا نی دوڑ کا سلسلہ جاری تھا کہ دوران دوڑ نواحی گاؤں کا رہائشی نوجوان بشیر احمد اچانک گر پڑا موقع پر موجود ریسکیو 1122کی جانب سے اسے طبعی امداد فراہم کی گئی حالت نہ سنبھلنے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیا ریسکیو زرائع کے مطابق نوجوان بشیر کی موت بطاہر ہارٹ اٹیک کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ۔ حتمی طور پر موت کی تصدیق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گی بشیر کی موت کی وجوہات کیا ہے۔