برطانیہ میں سعودی سفیر تعیناتی ، ملکہ الزبتھ کو سفارتی اسناد پیش کردیں
برطانیہ میں خادمین الحرمین الشریفین کے سفیر شہزادہ خالد بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شہزادہ خالد نے ملکہ کو اپنی سفارتی اسنادِ تقرر پیش کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں سعودی سفیر نے ملکہ الزبتھ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ وہ مملکت سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ سعودی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ دونوں دوست ملکوں کے بیچ تمام شعبوں میں تعاون کو ترقی حاصل ہو گی۔