قومی اسمبلی اجلاس:حکومت کی اتحادی جماعتوں کا نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قومی اسمبلی میں جمعہ کو حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔ گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ایوان میں قانون سازی کے معاملے پر حکومت و اپوزیشن میں مفاہمت کے اعلان کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما غوث بخش مہر نے کہا کہ کسی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ نوازشریف کو باہر جانے دیں۔