سینیٹ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی
سینیٹ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکرٹری داخلہ کی طرف سے سینیٹ کی طرف سے جاری شوکارنوٹس جوجواب نہ دینے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیرپارلیمانی امور سینیٹراعظم سواتی کوہدایت کی کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔سیکرٹری داخلہ نہ کمیٹی نہ ایوان میں اور نہ ہی جواب دیتے ہیں ۔جمعہ کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ کی طرف سے شوکازنوٹس کے باوجود جواب نہ دینے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے وزیرپارلیمانی امور سینیٹراعظم سواتی کوہدایت کی کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے اوروزیراعظم کوبھی آگاہ کیاجائے ایک سرکاری افسر کیوں ایوان میں نہیںآرہااور نہ ہی جواب دے رہاہے ۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ اچھے انسان ہیں موجود ہ حالات کی وجہ سے وہ آنہیں سکیں ہوں گے وہ باقاعدہ سے کمیٹی میں آتے ہیں،جس پر چیرمین نے ان کی وضاحت مسترد کرتے ہو ے ان کے خلاف کاروائی کے کے ایوان کوبتانے کی ہدایت کردی ۔