جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا، نااہل، نالائق اور بے رحم ہو اُس کی حکومت کا ہر آنے والا سال عوام کے لئے سخت ہو گا۔ مریم اورنگز یب
مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے ۔عمران صاحب جس ملک کا وزیراعظم جھوٹا، نااہل، نالائق اور بے رحم ہو اُس کی حکومت کا ہر آنے والا سال عوام کے لئے سخت ہو گا ۔ ایک سال پہلے اِس ملک میں عوام خوشحال، مہنگائی تین فیصد، ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی ۔ایک سال پہلے اِس ملک میں کاروبار اور روزگار تھا ۔ ایک سال میں آپ کے جھوٹوں، نالائقی اور نااہلی نے عوام کو بدحال کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ہوتے ہوئے ہر گزرا ہوا اور آنے والا سال ملک اور عوام پہ سخت ہی ہوگا کیونکہ آپ سخت جھوٹ، نالائق اور نااہل ہیں ۔ جب سے آپ مسلط ہیں اِس ملک اور قوم پہ سختی ہی سختی ہے اور اب یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کا تحفہ دے چکے ہیں ۔ملک میں بجلی کی نہیں بلکہ جو ڈاکہ آپ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ سے ڈال رہے ہیں اُس کی وجہ سے عوام پر سختی ہے۔