فن لینڈ 30 برس بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا
فن لینڈ نے تقریباً 30 برس کے بعد عراق میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیاہے۔ فن لینڈ کے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دو طرفہ تعلقات کی از سر نو تاسیس، عراق کی تعمیر نو میں مدد اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانا ہے۔فن لینڈ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں عراقیوں کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد ان افراد کی واپسی اور بے دخلی ابھی تک دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅکی وجہ بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں تقریباً 20 ہزار عراقی شہری فن لینڈ پہنچے تھے۔ابتدائی طور پر عراق میں فن لینڈ کے سفارت خانے میں 4 افراد ہوں گے۔