چینی ، منی لانڈرنگ تحقیقات : جہانگیر ترین ، حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق چینی اور منی لانڈرنگ انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے علاوہ مسلم لیگ ن رہنما اوراپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اوران کے بھائی سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ جہانگیرترین، علی ترین ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں ، مقدمے میں امانت میں خیانت دھوکادہی اور فراڈسمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف فیملی کیخلاف 25 ارب اور جہانگیر ترین اوران کےبیٹے کیخلاف 4 ارب 65 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیاگیا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے کے انداراج کے بعد قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔