ہوٹل میں رائتہ نہ ملنے پر دو گروپ میں لڑ ائی،15افرادگرفتار
خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں ایک ہوٹل میں رائتہ نہ ملنے پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپورکے علاقے ٹھری میرواہ میں قائم ہوٹل پر معمولی تنازع پر دو گروپ میں تصادم ہوگیا ، پولس کا کہنا ہے کہ رائتہ نہ ملنے پر گاہکوں کا ہوٹل مالک سے جھگڑا ہوا، بعد میں فریقین کے رشتہ داربھی لڑائی میں کود پڑے۔پولیس نے بتایا مالک کے رشتہ داروں اور گاہکوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تاہم جھگڑے میں ملوث 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔