اسرائیلی فورسز نے گولی مار کرفلسطینی دوشیزہ کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب قصبے بیتونیا میں پیر کے روز ایک آپریشن کے دوران گولی مار کر ایک فلسطینی دوشیزہ کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق واقعہ 14 نومبر کو پیش آیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعلان میں مقتولہ کی شناخت 16 سالہ فلہ رسمی عبدالعزيز المسالمة کے نام سے کی گئی ہے جسے طبی ذرائع کے مطابق سر میں گولی ماری گئی ہے ۔ اس سے قبل فلسطینی حکام نے قتل کی گئی دویشزہ کی شناخت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ 19 سالہ ثناء الطل تھی۔ تاہم بعد میں معلومات کو درست کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والی خاتون فلہ رسمی ہے۔