امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ،3فٹبال کھلاڑی ہلاک

امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 2 طلبہ زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔