پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر آج پھر مزید مہنگا ہوگیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.91 روپے رہا۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔