ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ ریکارڈ گیا جو گزشتہ کچھ روز سے برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے اقدامات کے باوجود پاکستانی روپیہ تنزلی کی جانب گامزن ہے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر تگڑا رہا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 27پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے 14پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور 289 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا۔