پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں۔برسبین میں پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پورا میچ بڑا تیز تھا، میکسویل نے بڑی اچھی بیٹنگ کی، بولرز نے پوری جان لڑائی ہے، ان پر پورا اعتماد ہے، اس طرح کے میچ میں کسی چیز کی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جیتتے ہیں تب بھی اپنی غلطیوں کو دیکھتے ہیں، میکسویل کی گیم ہی ایسی ہے چاہے ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو، ان کی بیٹنگ نے میچ میں فرق ڈالا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کو کم رنز تک محدود کرنے کیلئے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو باآسانی 29 رنر سے ہرادیا، 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی۔بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔
پاکستانی کپتان کی جانب سے میکسویل دنیا کا خطرناک ترین کھلاڑی قرار
Nov 15, 2024 | 12:54