جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ کے درمیان جب جنوبی افریقہ کی بیٹنگ آئی تو اچانک بڑی تعداد میں اڑتے کیڑوں نے گراونڈ پر حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔ اس میچ میں بھارت نے افریقہ کو 11 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو ایک کی برتری بھی حاصل کرلی۔ سنچورین میں کھیلے گئے اس تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے 6 وکٹ پر 219 رنز بنائے ، جس میں بھارت کے تلک ورما نے 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ابھیشیک شرما نے 25 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں جب جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کرنے آئی تو پہلے اوور کے بعد ہی میچ کو اچانک روکنا پڑا اور تمام کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔میچ کو بارش، خراب روشی یا کسی تکنیکی مسائل کی وجہ سے نہیں روکا گیا بلکہ جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں اْڑتے کیڑوں نے میدان میں انٹری ماری اور کھیل روکنا پڑا۔اْڑتے کیڑے اتنی بڑی تعداد میں تھے کہ کھلاڑیوں کو اپنی شرٹس سے اپنا منہ چھپانا پڑا۔ یہ صورتحال دیکھ کر امپائرز نے کھیل کو کچھ دیر روکنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق تقریباً آدھا گھنٹہ میچ روکا گیا، بعدازاں میدان کی صورتحال بہتر ہونے پر کھلاڑی واپس میدان میں آئے اور کھیل دوبارہ شروع ہوا۔
جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کے دوران اچانک خطرناک کیڑوں کا حملہ، میچ روکناپڑا۔
Nov 15, 2024 | 13:48