ملک دشمنوں کا منصوبہ ناکام ،ملک کی سب سے بڑی ٹرین سروس ایک بار پھر  بحال

Nov 15, 2024 | 16:23

امن و امان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس جمعہ سے بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس جمعہ صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین معطل رہے گی۔اندورنِ ملک کے لیے ٹرین سروس 4 روز بعد  بحال کی گئی ہے۔محکمہ ریلویز نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں