پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے سال 2023 کیلیے ٹاپ 25 کمپنیوں کے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کر دی۔ پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز، جو 1978 میں شروع کیے گئے، ایک باوقار اور تسلیم شدہ ایوارڈز ہیں جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر اور انڈسٹری میں شاندار کارکردگی پر دیے جاتے ہیں۔ ایوارڈز کی فہرست میں جگہ بنانے والی کمپنیاں ان کی مالی کارکردگی، گورننس اور آپریشنل کامیابیوں کے ساتھ ساتھ پائیداری اور ESG سے متعلق اقدامات کی بنیاد پر منتخب کی جاتی ہیں۔ پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز اس ایوارڈ کے حصول کیلیے کچھ اہم پیشگی شرائط کو حاصل کرنے والی کمپنیوں کو تسلیم کرتا ہے جس میں دیگر کے علاوہ کم از کم 30% ڈیویڈنڈ کی تقسیم اور کمپنی کے حصص شامل ہیں جن کی تجارت ایک سال میں کل تجارتی دنوں میں سے کم از کم 75% کی گئی ہو۔ ان پیشگی شرائط پر پورا اترنے کے ساتھ کمپنیوں کو مخصوص تعداد اور معیار کے پیمانے پر پرکھا جاتا ہے۔ تعداد کے معیار کے لحاظ سے پی ایس ایکس فہرست میں شامل ان کمپنیوں کا انتخاب کرتا ہے جنہوں نے منافع کے تناسب، ڈیویڈنڈ سے متعلقہ تناسب، اور حصص کے کاروبار کے حوالے سے دیگر تفصیلات کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ معیار کے لحاظ سے پی ایس ایکس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR)، SDGs، ESG سے متعلق اقدامات، اور تنوع اور شمولیت کے بارے میں رپورٹنگ، دیگر امور کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کی فہرست میں شامل کمپنیوں کا انتخاب کرتا ہے۔ 2023 کیلیے پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ جیتنے والوں کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے قائم مقام سی ای او جناب ندیم نقوی نے پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز پاکستان کے کارپوریٹ، کاروباری اور صنعتی منظر نامے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے تحت مالیاتی، گورننس، ESG، D&I اور دیگر مقداری اور معیاری معیارات کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو مناسب طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور انہیں ایورڈ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے یہ اعزاز جیتنے سے عالمی اور مقامی طور پر سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ یہ پاکستانی کمپنیاں اور صنعتیں عالمی کارپوریٹ اور صنعتی اداکاروں کے برابر ہیں۔ مزید برآں، یہ باوقار اور مخصوص ایوارڈ جیتنا ایسی کمپنیوں کی اہلیت اور صلاحیتوں کی واضح عکاسی ہے جو ان کی موجودہ، مستقبل یا ممکنہ مقامی اور بین الاقوامی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کامیابی سے کاروبار کرنے کی صلاحیت میں ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ٹاپ 25 کمپنیوں کے ایوارڈز کا اعلان
Nov 15, 2024 | 19:40