توانائی بحران پر قابون پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملک سے غربت اور بے روزگاری بھی ختم کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب
مسلم لیگ نون کے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کر رہے ہیں۔ پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ اڑھائی برس میں خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے جمہوریت کے استحکام ، جمہوری اداروں کی مضبوطی کےلئے موثر کردار ادا کیا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔