جب ایان علی کے خلاف کوئی ثبوت ہی نہیں توفردجرم کیسے عائد ہوسکتی ہے. سردارلطیف کھوسہ
کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کی، دوران سماعت ایان علی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایان علی کی بریت کی درخواست کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ آرٹیکل دوسوپینسٹھ اے کے تحت ایان علی کوکیس سے بری کیاجائے، وکیل نے کہاکہ ایان علی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، فردجرم کسی ثبوت کے بغیرعائد نہیں کی جاسکتی، دوران سماعت سردارلطیف کھوسہ نے کیس کی تمام دستاویزات حاصل کرنے کے لئے بھی درخواست دائرکی،جس کے بعد کیس کی سماعت اٹھائیس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔