سمجھوتہ ایکسپریس8 دن بعد 192 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ
بھارت کی جانب کسانوں کے احتجاج کا بہانہ بنا کر گزشتہ ہفتے منسوخ کی جانیوالی سمجھوتہ ایکپریس بالاخر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی ۔سمجھوتہ ایکسپریس ایک سو بانوے مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہے ،مسافروں میں ستر پاکستانی اور ایک سو بائیس ہندوستانی مسافرشامل ہیں ۔اس سے قبل سمجھوتہ ایکسپریس کی دو دفعہ منسوخی کی وجہ سے کئی پاکستانی شہری بھارت میں پھنس کررہ گئے تھے جنہیں وزیراعظم کے نوٹس پر دوستی بس کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا ۔دوسری جانب سے نئی دہلی سے بھی سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان کے لئے روانہ ہوگئی ہے،،جو آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گی