ٹانگیں کھینچنے والے ناکام ہوں گے, اوکاڑہ میں ان کے امیدوار کی ضمانت ہی ضبط کروا بیٹھا:نوازشریف

کوٹلی میں بجلی کے منصوبےکی افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹانگیں کھینچنے کی سیاست پہلے ہی ترک کردی تھی ۔ چند لوگ انا اور ضد پر قائم ہے۔اس طرح ملک ترقی نہیں کرسکتاانکا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے غلط فیصلے سے اوکاڑہ میں دو لیگی آمنے سامنے آئے اور ہمیں کم ووٹ ملے جبکہ ان کے امید وار کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین دوبارہ الیکشن کا نتیجہ بھی تسلیم نہیں کررہے۔ یہ لوگ کسانوں کے پیکج کو بھی روک رہے ہیں، قوم اب ان لوگوں کو آئینہ دکھائے اور راہ راست پر لائے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کی ترقی کا عہد کررکھا ہے ۔بچت کرنی ہوتی تو پیسوں میں گڑ بڑ کرسکتے تھے لیکن یہ ہمارا شیوہ نہیں ہے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔