چودھری شیر علی شہباز شریف کے خلاف پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں شہباز شریف کو ہمارے چہرے پسند نہیں تو اپنی راہ لیں
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شیرعلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے غلط لوگوں کو اختیارات دے کر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا۔ لاہور میں اربوں روپے لگا کر وزیراعظم کا عزیزمحسن لطیف ہار گیا۔ ایازصادق کا دوہزار سے زائد ووٹوں سے جیتنا شرمناک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ وزیراعلی شہباز شریف مسلم لیگ کو آگے لے جا رہے ہیں یا پیچھے۔ ضمنی الیکشن میں جو کچھ لاہور میں ہوا وہی صورتحال ملک کے دوسرے شہروں اور خاص طور پر فیصل آباد میں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بیس افراد کے قتل میں ملوث رانا ثنا اللہ کو وزیرقانون بنادیا گیا ۔ فیصلوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو فیصل آباد میں رانا ثنااللہ اکیلے رہ جائیں گے۔