کراچی کے علاقے لانڈھی میں سکیورٹی گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے بابرمارکیٹ میں چھے ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوئے اوربینک کے عملے کو یرغمال بنا کررقم تھیلوں میں بھر کر فرارہونے کی کوشش کی،، ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دیگرپانچ ساتھی نوٹوں سے بھرے ہوئے دوتھیلے لےکرفرار ہوگئے،،پولیس نے زخمی ڈاکو کوہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا،،ایس ایس پی کےمطابق ڈاکو رقم کے تین تھیلے چھوڑ گئے جبکہ دو تھیلے اپنے ساتھ لے گئے، فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔۔۔